16 اکتوبر 2014 - 14:10
آيت اللہ شيخ باقر نمر کوسزائے موت دينےکےسعودي عدالت کےفيصلےکي مذمت

سعودي عرب کے معروف عالم دين آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سزائے موت سنائے جانے پر عالمي ردعمل- فيصلے کي مذمت ، عمل درآمد رکوانے کا مطالبہ سعودي عرب کي ايک نمائشي عدالت کي جانب سے معروف عالم دين آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف، سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے ہيں - اسي کے ساتھ نمائشي سعودي عدالت کے فيصلے کي، عالمي سطح پر بھي مذمت کا سلسلہ جاري ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے معروف عالم دين آيت اللہ شيخ باقر نمرکو ايک نمائشي سعودي عدالت کي جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد، ان کے اہل خانہ نے اس فيصلے کو سياسي محرکات کا حامل قرار ديا ہے -
آيت اللہ شيخ باقرنمر کے خاندان والوں نے عالمي برادري ، بين الاقوامي تنظيموں اور انساني حقوق کے اداروں سے سعودي حکومت کي نمائشي عدالت کے اس فيصلے پر مناسب ردعمل کا مطالبہ کيا ہے -
اسي کے ساتھ سعودي حکومت کے ايک مخالف رہنما فواد ابراہيم نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کے بارے ميں نمائشي سعودي عدالت کے اس فيصلے کو سياسي قرار ديتے ہوئے اس کي مذمت کي ہے -
انہوں نے کہا کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کے خلاف ملک کے خلاف جنگ اور قومي سلامتي کے خلاف اقدام سميت کوئي بھي الزام صحيح نہيں ہے - فواد ابراہيم نے کہا کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کے خلاف يہ فيصلہ سعودي عرب کي عدالت نے نہيں بلکہ سعودي حکومت کے مکتب فکر نے صادر کيا ہے اور اس فيصلے کو عدالت کا فيصلہ ہرگز نہيں کہا جاسکتا-
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ نمائشي سعودي عدالت کے فيصلے کا اعلان ہوتے ہي، سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اس فيصلے کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے -
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام نے آل سعود کي حکومت اور نام نہاد سعودي عدليہ کي مذمت کرتے ہوئے، اس فيصلے پرعمل درآمد کے نتائج کي جانب سے خبردار کيا ہے -
سعودي عرب کے شہر القطيف اورديگر مشرقي علاقوں کےعوام نے اسي کے ساتھ عالمي برادري کي خاموشي کي بھي مذمت کي اور اپنے بنيادي انساني اور جمہوري حقوق کے لئے جدوجہد جاري رکھنے کا اعلان کيا -

اسلامي جمہوريہ ايران نے بھي نمائشي سعودي عدالت کے اس فيصلے کي مذمت کي ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے نائـب وزير خارجہ حسين امير عبداللہيان نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کے خلاف سزائے موت کے سعودي عدالت کے فيصلے کے بارے ميں کہا کہ اگر يہ خبر صحيح ہے تو يقينا سعودي حکومت نے پوري دنيا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کيا ہے -
انہوں نے کہا کہ اس فيصلے سے علاقے ميں امن و امان کے قيام ميں کوئي مدد نہيں ملے گي - ايران کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ اميد ہے کہ متعلقہ سعودي حکام حقيقت پسندي سے کام ليں گے اور اس فيصلے پر عمل در آمد کو روکيں گے -

بحرين کي تحريک الوفاق نے بھي ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کے خلاف نمائشي سعودي عدالت کے اس فيصلے سے آل سعود کے خلاف احتجاج اور مخالفت کي آگ مزيد شعلہ ور ہوگي - بحرين کي تحريک الوفاق نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے -

عراق کے معروف مذہبي رہنما آيت اللہ العظمي سيد علي سيستاني نے بھي اس فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے صدر فواد معصوم سے کہا ہے کہ نمائشي سعودي عدالت کے اس فيصلے پرعمل درآمد کو رکوانے کے لئے اپنے اثرورسوخ سے کام ليں اور ہر ضروري اقدام کريں -

انساني حقوق کي عالمي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بھي سعودي عدالت کے اس فيصلے کي مذمت کي ہے - انساني حقوق کي عالمي تنظيم نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سزائے موت دينے کے نمائشي سعودي عدالت کے فيصلے کي خبر بہت ہولناک ہے - ايمنسٹي انٹرنيشنل نے فوري طور پر اس فيصلے کي منسوخي کا مطالبہ کيا ہے -

آيت اللہ شيخ باقر نمر کے اہل خاندان کا کہنا ہے کہ سعودي عرب ميں جو بھي آل سعود کي مخالفت کرے ، اس کو مجرم قرار دے ديا جاتا ہے -

سعودي عرب کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سعودي حکومت کي جانب سے انساني حقوق کي خلاف ورزي اور جنب البقيع کي حالت پر اعتراض،مذہب تشيع کو تسليم کرنے،موجودہ تعليمي نظام ميں تبديلي اور مشرقي علاقوں کے عوام کي انقلابي تحريک نيز عوام کے برحق مطالبات کي حمايت کي پاداش ميں گرفتار کرکے جيل ميں بند کيا گيا تھا -

سعودي پوليس نےآٹھ جولائي دو ہزار بارہ کو پہلے آيت اللہ شيخ باقر نمر کي گاڑي کا پيچھا کرکے ان پر فائرنگ کي اور انہيں زخمي کرنے کے بعد گرفتار کرليا تھا -
اور دو سال کے بعد نمائشي سعودي عدالت نے انہيں سزائے موت دينے کا فيصلہ صادر کيا ہے -
.......

/169